Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کو کشمیر سے واپس جانا ہوگا، ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیاء

Now Reading:

بھارت کو کشمیر سے واپس جانا ہوگا، ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیاء
meenakshi ganguly,s tweet on kasmir issue

 ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیاء کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہر صورت کشمیر سے واپس جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر دو علیحدہ علیحدہ حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے اور اس فیصلے کو ایک ہفتہ بھی ہوگیا ہے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے کشمیری لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد لینڈ لائن  سروس اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل رہی ہے جس کے باعث بہت سے فکرمند خاندانوں کی اطلاعات موجود ہوئی ہیں جو اپنے پیاروں سے اب تک رابطہ نہیں کر پا رہیں جبکہ مسلمانوں کو عید کی نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

 انکا کہنا تھا کہ بھارتی انتظامیہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور مسلح افواج کو خصوصی اختیارات کے قانون جیسے ظالمانہ قوانین جیسے فیصلوں کو واپس لینے چاہیئے جبکہ صحافیوں کی جانب سے بھارت کیخلاف کشمیر اور بھارتیوں کے بڑے عوامی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات فراہم کی گئی جن سے نمٹنے کے لئے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور پیکٹ گنز کا استعمال کیا۔

اپنے بیان میں دو ٹوک بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارتی انتظامیہ فوری زرائع مواصلات پر پابندیوں کو ختم کریں اور بھارت فوری صحافیوں, میڈیا اور غیر جانبدار مبصرین کی رسائی کو بھی یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر