Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شہر ہیوسٹن میں مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ

Now Reading:

امریکی شہر ہیوسٹن میں مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ
Houston protest against Modi

امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا، پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطا بق امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا، جس میں نریندرمودی کے پتلے کی جوتوں سے دھلائی کی گئی، پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطا بق ہیوسٹن میں میلہ لوٹنے کا مودی کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب کشمیریوں اور سکھوں نے مودی کے جلسے سے بڑا اجتماع لگا لیا، سارا شہر کشمیر بنے گا پاکستان  کے نعروں سے گونج اٹھا، احتجاج کے باعث نریندر مودی کا جلسہ پس منظر پر چلا گیا، ہزاروں افراد اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے اور گجرات کے قصائی کا خون آلود ماضی اور فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا، چا روں اطراف کشمیر اور کشمیریو ں کے حق میں نعرے با زی گو نجنے لگی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس موقع پر بھارتی فوج کے مظالم کی داستانوں پر مشتمل بینرز درجنوں ٹرکوں پر لگا کر شہر میں گھما ئے گئے تاکہ امریکی عوام پر مودی کی اصلیت ظاہر ہوسکے۔

اس کے ساتھ ساتھ مظاہرے میں شریک سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اگر آئین کی پاسداری کرتے ہیں تو انہیں ایک مجرم کے ہمراہ سٹیج شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا لگا، ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی اسٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔اسٹیٹ ممبر کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ وہ امریکہ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر