Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے، ترک صدر

Now Reading:

دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے، ترک صدر
Tayyip-IK

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ترکی کے دارلحکومت استنبول میں ترکی کی جانب سے پاکستان کو چار تباہ کن بحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی، جن میں سے 2 بحری جہاز پاکستان اور2ترکی میں تیار ہوں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

طیب رجب اردوان نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے رہنے اور کشمیری عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

 ترک صدر نے کہا کہ 80 لاکھ سے زیادہ کشمیری بڑی ہمت کے ساتھ قابض افواج کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین میں کھلی فضا میں قید ہیں۔

Advertisement

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے بھی استنبول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی  اور اس منصوبے کو پاک ترکی بھائی چارے کی ایک اور مثال قرار دیا، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بارے میں مہمانوں کو تازہ ترین حالات سے بھی آگاہ کیا۔

turkish-president

ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے ترک صدر کا نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام مستقل حمایت کے لئے ترکی کے مقروض ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر