
چین میں پل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں تین افرادہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق صوبے جیانگسو کے شہر ووشی میں بنے پل کاایک حصہ ٹوٹ گیا جس کے باعث تین افراد جان سےچلے گئے۔
پل کا حصہ گرنے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئی ہیں۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزار ت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ایک بھاری ٹرک کی وجہ سے پیش آ یا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال فروری میں گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر فوشان میں سب وے اسٹیشن کی تعمیراتی جگہ پر پانی رسنے سے سڑک کا ایک بڑا حصہ گرگیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News