Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت:مدھیا پردیش میں اسکول وین تالاب میں گرگئی، 3 بچے جاں بحق

Now Reading:

بھارت:مدھیا پردیش میں اسکول وین تالاب میں گرگئی، 3 بچے جاں بحق
school van falls into well

 بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اسکول وین تالاب میں گرنےسے 3 بچےجاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئےہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کےگاوں شجاہ پورمیں اسکول وین  تالاب میں جاگری۔

حادثےمیں 3 بچےجاں بحق ہوگئے،جبکہ مرنےوالےتین بچوں میں سےدوبچےبہن بھائی ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق حادثہ تیزرفتاروین کاتوازن بگڑنےکی وجہ سےپیش آیا۔

عینی شاہدین کےمطابق تیزرفتاروین کاتوازن بگڑااوروہ کلابازیاں کھاتی ہوئی تالاب میں گرگئی۔

Advertisement

پولیس کاکہناہےکہ وین میں بچوں کےسوارہونےکےبعدڈرائیورنےوین کی موڑکاٹی تاہم  تیزرفتاری کے باعث ڈرائیورموڑکاٹتےہوئےوین پرقابو نہ رکھ سکااوروین تالاب میں جاگری۔

 حادثےکی شکاراسکول وین میں5سے10سال کے 21 بچےسوارتھے،تاہم باقی بچوں کو  باحفاظت زندہ بچالیاگیاہے۔جبکہ پانچ ذخمی بچوں کوطبی امدادکےلئےہسپتال پہنچادیاگیاہے۔

 وزیراعلی کمال ناتھ  نےحادثےکی تحقیقات کاحکم دیتےہوئےکہاہےکہ حادثےکےزمہ دارشخص کےخلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔

 واضح  رہے کہ اس سے قبل 2018میں بھارتی ریاست  ہماچل پردیش میں ایسا ہی ایک افسوس  ناک  حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں اسکول وین کھائی میں گرنےسے 27 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔جبکہ اس حادثےمیں بھی ہلاک ہونےوالےبچوں کی عمریں بھی دس سال ۔سےکم تھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر