Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہا پسند مودی کے دیس میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے

Now Reading:

انتہا پسند مودی کے دیس میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے
India Hunger- Modi

  مقبوضہ کشمیرمیں اسی لاکھ کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے والا  اور جنگ کی بھڑکیاں ہانکنے والا  بھارت بھوک اور افلاس والے ممالک کی فہرست میں  جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آگیا ۔

تفصیلات  کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی سرکاراپنے ہی باسیوں کا پیٹ بھرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انتہا پسندی کا راگ الاپنے اور نہتے کشمیریوں کا کھانا پانی بند کرنے والے بھارت میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں ۔

بھوک افلاس کی فہرست (گلوبل ہنگر لسٹ ) میں بھارت جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ بھوک کا شکار ممالک کی عالمی درجہ بندی میں جنگی جنون میں مبتلا پڑوسی ملک بھارت تنزلی کے بعد 102 پر پہنچ گیا ہے۔جبکہ  بھارت  2010 میں 95 نمبر پر تھا۔

جنوبی ایشیا کے دوسرے ممالک میں سری لنکا 66ویں، نیپال 73ویں، بنگلہ دیش 88ویں، اور افغانستان 108ویں نمبر پر ہے۔ گلوبل انڈیکس میں نیچے ہونے کا مطلب ہے کہ اس ملک کی آبادی کو ضروری خوراک نہیں مل رہی، بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے، بچوں کا وزن کم ہے اور وہ خوراک کی کمی کا شکارہیں۔

Advertisement

آئرش ایڈ ایجنسی کنسرن ورلڈ وائڈ اور جرمنی کی تنظیم ویلٹ ہنگر ہائلف کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی  رپورٹ میں بھارت میں بھوک کی سطح کو  سنگین  قرار دیا گیا۔

جبکہ پاکستان  میں صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔فہرست کے مطابق چودہ درجے ترقی کے بعد  117 ممالک میں 94 نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کی نشونما میں کمی کا تناسب سب سے زیادہ جنوبی ایشیا میں پایا جاتا ہے جہاں وہ 37 فیصد سے زیادہ ہے۔

ہنگرانڈیکس کے مطابق 117 ممالک کے 2018 تک جمع ہونے والے غذائیت سے محروم بچوں اور کم عمر بچوں کی  اموات کے اعداد و شمار جمع کرکے فہرست تیار کی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر