Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کی ترکی پر پابندیاں عاید کرنے کی وارننگ

Now Reading:

امریکا کی ترکی پر پابندیاں عاید کرنے کی وارننگ
Steve Mnuchin

امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ  سرکار نےانقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد انقرہ پرعاید پابندیاں ختم ک ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو پابندیاں دوبارہ عاید کی جاسکتی ہیں۔

سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا کہ انقرہ پرپابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس اضافی اہداف کی فہرست کے مطابق انقرہ میں ترک حکام سے مذاکرات کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا ترکی پرمالی پابندیاں عائد کردیتا۔

 منوچن نے مزید کہا کہ ترکی کے خلاف مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو ختم نہیں کرتے بلکہ اسے برقرا رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پرانہیں نافذ کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔

ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ترکی نے داعش کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے کلیدی اتحادی سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کو نشانہ بنایا تو واشنگٹن نے انقرہ پر 15 اکتوبر پابندیاں عاید کیں۔ امریکا کی طرف سےپہلی فرصت میں ترکی کی دو وزارتوں اور تین وزراء سمیت کو شامل کیا تھا تاہم شام میں کردوں اور ترکی کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد امریکا نے انقرہ پرعاید کی گئی پابندیاں ہٹا دی تھیں۔

Advertisement

منگل کے روز امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کیا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی شام پر ترکی فوجی یلغار کے رد عمل میں انقرہ پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترکی پر امریکی ایوان کی پابندیوں میں انقرہ کو امریکی اسلحے کی فروخت پر پابندی شامل ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کا مطالبہ ہے کہ اردوآن کی آمدنی اور خاندانی دولت کا تفصیلی حساب کتاب کیا جائے۔ شام کے حملے میں ملوث ترک عہدیداروں کے خلاف پابندیاں اور ترک حکومت کے زیر ملکیت بینک کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر