Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام : ترک  فوج کے خلاف کرد جنگجووں اورشامی فورسز کا  مل کر لڑنے پراتفاق    

Now Reading:

شام : ترک  فوج کے خلاف کرد جنگجووں اورشامی فورسز کا  مل کر لڑنے پراتفاق    
Syrian Forces to help Kurd Forces

شام  میں   کرد   ملیشیا  کے خلاف  ترک  فوج کی جانب سے  آپریشن امن  بہار جاری ہے   ۔ ا ٓپریشن میں اب تک 400 سے زائد  کرد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ترک فوج کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے جواب میں سخت مخالفین شامی فوج اورکرد جنگجوؤں نےعسکری اتحاد بنالیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شامی فوج کے دستے ترک فوج کو کارروائی سے روکنے کے لیے شمالی علاقوں تل ابیض اور راس الن کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں۔

دوسری جانب کرد جنگجووں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت اور کردوں کے درمیان ترک فوج کے حملوں کو روکنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت شامی فوج شام اور ترکی کی سرحد پر تعینات ہوگی۔

اس معاہدے کے بعد شامی فوج ترک سرحد کے نزدیک تعینات ہوجائے گی جہاں اس سے قبل امریکی فوجی تعینات تھے تاہم ترک صدر کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے اپنی فوجی واپس بلالیے تھے تاکہ ترک فوجی بغیر رکاوٹ کے کردوں کے علاقوں میں داخل ہوسکیں۔

Advertisement

واضح  رہے کہ  ترکی نے بدھ کے روز سے شام کے اُن سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائی شروع کی ہے جہاں کردوں کی حکومت ہے، اس علاقے میں امریکا نے کرد جنگجوؤں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف طویل جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ داعش جنگجو اب بھی کُردوں کی قید میں ہیں  تاہم ترکی فوج کی کارروائی کے بعد سے درجنوں داعش جنگجو جیل سے فرار ہوگئے ہیں۔

دوسری  جانب عالمی قوتوں نے ترک فوج کی کارروائی کی سخت مخالفت کی ہے۔ ہالینڈ، جرمنی اور فرانس نے ترکی کو اسلحہ فروخت سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ امریکہ نے  ترک فورسز کی جانب سے شام میں کردوں پر حملوں کے بعد انقرہ پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان  کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر