Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیاکےجنگلات میں خوفناک آگ،3افرادہلاک

Now Reading:

آسٹریلیاکےجنگلات میں خوفناک آگ،3افرادہلاک
آسٹریلیا

آسٹریلیاکےجنگلات میں  لگنےوالی آگ شدت اختیارکرنےلگی،آگ کی زد میں آکر 3افرادہلاک،درجن سے  ذائد زخمی اور متعددمکانات جل کرخاکسترہوگئےہیں۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلزاورکوئینزلینڈمیں 70 سےزائد  مقامات پرآگ  لگی ہوئی ہے۔جنگلات میں لگنےوالی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی زد میں آکر میں 150 مکانات خاکستر ہوگئے شدید آگ سے جھلس کر 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیوساتھ ویلزکےجنگلات میں لگی آگ کوبجھانےاورامدادی کاموں میں فائربریگیڈ کےپندرہ سوفائرفائٹرزکو طلب کررکھاہے۔ سیکڑوں طیارےاورہیلی کاپٹرزبھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں جبکہ آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے سبب زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں بچوں کی بھی بڑی تعدادشامل ہےزخمیوں میں چارکی حالت  تشویش ناک ہے،حکام نےہلاکتوں میں مزیداضافےکاخدشہ ظاہر کردیا ہے۔

فائرسروس کمشنرنےمیڈیاکو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعدادبچوں کی بھی ہے،جل کرراکھ کاڈھیربن جانے والےگھروں کےملبےمیں لاشیں ہونےکاامکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کاکام بھی جاری رکھےہوئے،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

Advertisement

 جبکہ محکمہ تعلیم نےبھی آتشزدگی کی وجہ سےپیرسےنیوساؤتھ ویلزکے چالیس  سے ذائدتعلیمی اداروں کوبندکرنےکاحکم دیاہے۔

کوئینزلینڈمیں رہنےوالےہزاروں افرادکوجلدازجلدعلاقہ چھوڑنےکاحکم دےدیاگیاہے۔

کوئینزلینڈفائراینڈایمرجنسی سروسزکےقائم مقام کمشنرمائک واسنگ نےاتوارکےروزایک نیوز کانفرنس  کرتےہوئےخدشہ ظاہرکیااس رواں سال کےاختتا م تک آسٹریلیامیں بارش کاامکان نہیں ہے،ان کامزیدکہنا تھاکہ رواں سال کےاختتام تک اورممکنہ طورپرنئےسال کےابتدامیں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

 دوسری جانب وزیراعظم اسکاٹ موریسن نےمتاثرہ علاقےکادورہ کیااورنقصانات کاجائزہ لیا،انہوں نے ہلاک ہونےوالوں کےلواحقین کےساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔

 واضح رہےکہ رواں سال اس سے قبل دنیاکےسب سے وسیع وعریض جنگل ایمیزون میں جولائی سےلگی آگ نے جنگل کےایک بہت بڑےحصےکوجلا کرراکھ کردیاتھا۔جبکہ ستمبرمیں انڈونیشیامیں بھی خوفناک  آگ  بھڑکی تھی جس کےباعث 2.3 ملین ایکڑاراضی جل کرراکھ ہوگئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر