شام:ترک سرحدی علاقےمیں کاربم دھماکہ،13 افرادہلاک

شام کے شمال مشرقی علاقےتل ابیض میں ترک سرحد کےقریب کاربم دھماکےمیں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارےکےمطابق شمال مشرقی شام میں ترکی کےزیرقبضہ سرحدی قصبےکےقریب واقع شہراعزازکی بسٹلنگ مارکیٹ میں ہفتےکوکاربم دھماکہ ہواہے۔ جس کےنتیجےمیں بچوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائدافرادزخمی ہوئے ہیں ۔
شام میں جنگ پرنظررکھنےوالی انسانی حقوق کی لندن میں قائم تنظیم سیرئین آبزرویٹری کاکہناہےکہ دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جن میں ترکی نواز جنگجووں سمیت شہری شامل ہیں،جبکہ دھماکےمیں جاں بحق ہونےوالےافرادمیں 4بچےبھی شامل ہیں ۔
آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن کےمطابق دھماکےکےوقت بیشتر لوگ نمازپڑھ کر گھرواپس جارہےتھے۔
عینی شاہدین کاکہناتھاکہ دھماکےکےوقت مارکیٹ میں عیدالفطرکی تعطیل سے قبل خریداری کرنےوالوں کارش تھا۔جبکہ دھماکے سے مارکیٹ کو بھی کافی نقصان پہنچاہے جس میں قریب کی چھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں جبکہ ارد گرد کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
دھماکےکےبعدزخمیوں کو طبی امدادکےلئےمقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ترک وزارت دفاع نے حملے کا الزام شامی کردوں کی سربراہی میں قائم سیرئین ڈیموکریٹک فورس(ایس ڈی ایف ) پرعائد کیاہے۔
شام کے شمال مشرقی علاقے تل ابیض کا کنٹرول اس وقت ترکی اور اس کے حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں کے پاس ہے۔
یہ علاقہ شامی کردوں نےامریکاکی جانب سےاس علاقےسےاپنی افواج ہٹانےاورترکی اورامریکا کے جنگ بندی معاہدے کے بعدخالی کردیا تھا۔
یہ قصبہ ان متعدد علاقوں میں شامل ہے جہاں پہلے کردوں کا کنٹرول تھا جبکہ گذشتہ ماہ ترکی نے سرحد پار حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف گذشتہ ماہ ہونے والے فوجی آپریشن اور پھر جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی اپنی سرحد سے متصل شامی علاقے کو محفوظ بنا کر ترکی میں موجود کم و بیش 20 لاکھ شامی مہاجرین کو بھی وہاں ٹھہرانا چاہتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News