Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈکی وزیراعظم کی دوسالہ کارکردگی صرف دومنٹ میں

Now Reading:

نیوزی لینڈکی وزیراعظم کی دوسالہ کارکردگی صرف دومنٹ میں
New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern

نیوزی لینڈکی وزیراعظم کی غیرروایتی اندازمیں کی گئی دومنٹ کی تقریرنےنیوزی لینڈسمیت دنیابھرکےلوگوں کےدل جیت لئےہیں ۔ ہفتے  کے روزجیسنڈراآرڈ ن  کی فیس  بک  سے اپلوڈ کی جانے والی ویڈیونےبھرمقبولیت  کے  تمام  ریکارڈ  توڑ دئے ہیں ۔

 تفصیلات  کے  مطابق  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے حکومت  کے  دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں دو منٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی دو سالہ کارکردگی کی تفصیل بیان کی۔ آرڈرن نے دو منٹ کی ویڈیو میں تیز رفتاری سے کچھ یادگار کامیابیوں کو سمیٹنے کے لمحات شیئر کیے ۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کی فہرست میں ماحول، صحت، شرح خواندگی و ملازمت کے حوالے سے کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا۔

Advertisement

To mark two years in Government, I was issued a wee challenge…

Gepostet von Jacinda Ardern am Freitag, 1. November 2019

جیسنڈانےاپنی ویڈیوکےآغازمیں کہاکہ رواں ہفتےاُن کی حکومت کےدوسال مکمل ہوجائیں گے،دو سال کی مدت مکمل ہونےپرمیری ٹیم نےچیلنج کیاہےکہ وہ گزشتہ دوسال کی کارکردگی دومنٹ میں پیش کریں، تو اس دومنٹ کی ویڈیومیں مختصراًموجودہ حکومت کی کامیابیاں شیئرکروں گی۔

جیسنڈانےشروع کے 30 سیکنڈمیں بتایاکہ انہوں نےاپنےدورحکومت میں 92 ہزارملازمتیں،دوہزاردو سو سرکاری گھر، 14 ملین درخت،کینسرکےعلاج میں سہولت، پانچ لاکھ سےزائد لوگوں کوسستےعلاج کی سہولت، ایک لاکھ سےزائدبچوں کےلیےاسکول کےانتظام کےعلاوہ بے روز گاری کی شرح کو گزشتہ 11 سالوں کی کم ترین سطح پرپہنچایا۔

Advertisement

آرڈرن کی کامیابیوں کی فہرست یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نےسانس لینےکاوقفہ لیےبغیراپنی گفتگوجاری رکھی۔

انہوں نے پلاسٹک پرپابندی،جنسی تشدد،چائلڈلیبرکےقوانین،اسکول میں بچوں کےلیےمفت لنچ اوردیگر کامیابیوں کابھی ذکرکیا۔

ویڈیوکےآخرمیں انہوں نےٹائم دیکھا اورکہاکہ 2 منٹ 56 سیکنڈ،مگر یہ ایک زبردست فہرست ہے۔

جیسنڈادنیاکےمشہوروزرائےاعظم میں سےایک ہیں۔ اُن کی یہ متاثرکُن ویڈیودنیابھرمیں مقبول ہوچکی ہے ۔

  جیسنڈراکی اس ویڈیوکودنیابھرسےپذیرائی مل رہی ہے۔

ایک  ٹوئٹ میں کےمطابق  نیوزی لینڈکی وزیراعظم کی تقریر کی ویڈیو48 گھنٹوں میں برطانیہ سےپاکستان پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی نیوزی لینڈکی وزیراعظم کی ویڈیوکوسراہاجارہاپے۔

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے جیسنڈا کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے  اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی آفیشل کو ٹیگ کیا اور کہا کہ انہیں بھی پاکستان کی موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مشتمل ایک ویڈیو کا انتظار ہے۔

نیوزی لینڈکی سابق وزیراعظم ہیلن کلارک نےبھی اس ویڈیو پرردعمل کااظہار کرتےہوئےکہا کہ ایسےوقت کہ جب دنیاکےبیشترممالک میں مظاہرےجاری ہیں،نیوزی لینڈ کی ترقی قابل تعریف ہے۔

ایک صارف نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد جیسنڈراکی مسلمان خاتون کے ساتھ تعزیتی تصویر شئیر کرتےہوئےکہاکہ جیسنڈراآرڈن کوسب چیزوں کاصدراوروزیراعظم ہوناچاہیئے۔

ایک صارف نےلکھاکہ ہمیں جیسنڈراجیسےاور بھی بہت سےلیڈروں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر