Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرتارپورافتتاحی تقریب،بھارتی سرکارسدھوکےلئےراہ کاکانٹابن گئی

Now Reading:

کرتارپورافتتاحی تقریب،بھارتی سرکارسدھوکےلئےراہ کاکانٹابن گئی
sidhu

بھارتی کرکٹر،سیاستدان اورکارتارپورکےاہم کردارنوجوت سنگھ  سدھوکو کرتارپورراہداری  کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کےلئےاب تک این اوسی نہیں مل سکی ہے۔

 تفصیلات  کےمطابق تعصب پسندبھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کوکرتارپورراہداری کےافتتاح میں شرکت کےلئےاجازت دینےمیں پس وپیش کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کرتارپورمیں گردوارےکےافتتاحی تقریب کی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں، لیکن بھارتی حکومت سابق کرکٹراورسیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی راہ کاکانٹابن گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ نےبھارتی حکومت سےاجازت کےلئےدوسراخط لکھا، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنئیم جے شنکرکوایک ہفتےمیں یہ دوسراخط بھیجا گیاہے۔لیکن بھارتی حکومت کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سدھو کواجازت دینےمیں پس وپیش کررہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کےدرشن اورافتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرتارپور راہداری کے ذریعے نو نومبر کو جانا چاہتا ہوں، کرتارپور سے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو واہگہ سے جانے دیا جائے تاہم بھارتی حکومت نےسدھو کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

Advertisement

 اس  سے  قبل گزشتہ  روز  بھی  بھارتی ریاست  امرتسرمیں سکھ  برادری  کی جانب سےوزیراعظم  عمران خان کےساتھ  سدھوکی تصاویروالےبینرزبرداشت نہیں کرسکی تھی اورز بردستی  بینرز  ہٹاوادئیےتھے ۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نےنوجوت سنگھ سدھوکوافتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی ، جس پر نوجوت سنگھ سدھونےخوشی کااظہارکرتےہوئےپاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی تھی، نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اس تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پرعمران خان کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے  کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے،کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب نونومبرکو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر