امریکی ریاست میں طیارہ حادثہ 9افرادہلاک

امریکی ریاست ڈکوٹامیں طیارہ حادثےکےنتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹامیں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئےہیں۔حادثے میں ہلاک ہونےوالوں میں 2 بچےاورپائلٹ بھی شامل ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق طیارے میں 12 افراد سوارتھےجوریاست ڈکوٹا کے شہر شیمبر لین سےہوتا ہواریاست ایڈاہوجارہا تھا۔ جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
امریکی حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر آگرا جب کہ حادثے کی وجہ خراب موسم بتائی جارہی ہے۔حکام کےمطابق سنگل انجن طیارہ چیمبرلین سےایڈاہوفالزکےمقامی ائیرپورٹ کی جانب محوسفرتھاکہ موسم کی شدت کےسبب حادثےکا شکارہو گیا۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ
حکام کےمطابق اس وقت علاقےمیں ایک انچ فی گھنٹہ کےتناسب سےشدید برفباری جاری تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے سبب حد نگاہ ایک میل سے بھی کم رہ گئی تھی۔
امریکی قومی بورڈبرائےمواصلاتی حفاظت کاکہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم شدید خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ریاست جنوبی ڈکوٹا میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے جبکہ کچھ علاقوں میں طوفان کا بھی سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News