Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت:زندہ جلائی گئی ریپ کاشکارلڑکی چل بسی

Now Reading:

بھارت:زندہ جلائی گئی ریپ کاشکارلڑکی چل بسی
ریپ

بھارت میں عدالت جاتےہوئےجلائی گئی ریپ کا شکار 23 سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق بھارت کی ریاست اُتر پردیش میں عدالت جاتے ہوئے جلائی گئی ریپ کا شکار 23 سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

 ڈاکٹر شلبھ کمارنےبتایا کہ متاثرہ لڑکی جمعےکےروز دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئیں۔

ڈاکٹرکامزیدکہناتھاکہ متاثرہ لڑکی 95 فیصد جھلس چکی تھی،اس کی سانس کی نالی بھی جل چکی تھی جس کےباعث پھیپھڑے گرم اور زہریلے بخارات سے بھر چکے تھے۔

متاثرہ لڑکی کےبیان کے مطابق اسے آگ لگانے میں 5 افراد ملوث تھے، جن میں اس کا ریپ کرنے والا ملزم بھی شامل تھا۔

Advertisement

بھارتی لڑکی ریپ کےبعدنظرآتش

پولیس کاکہناہےکہ متاثرہ لڑکی نےمارچ میں اناؤ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ اسے 12 دسمبر 2018 کو اسلحے کے زور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقدمےکےاندراج کےبعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھالیکن گزشتہ ہفتےضمانت ملنےپراسےجیل سےرہائی مل گئی تھی۔

اترپردیش پولیس نےواقعےمیں ملوث 5 ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔

واضح رہے کہ تئیس سالہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ جلائے جانے کے باعث لڑکی کا60سے 70 فی صد جسم جھلس گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر