Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا،ٹیکساس میں فائرنگ سے 2 افرادہلاک

Now Reading:

امریکا،ٹیکساس میں فائرنگ سے 2 افرادہلاک
امریکا کی ریاست

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کےنتیجے میں 2 افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس کےمرکزی شہرہیوسٹن میں  فائرنگ  کےنتیجےمیں 2 افرادہلاک اورسات   زخمی ہوگئےہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکاکی ریاست ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی کے علاقے بیروائن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلم بندی کے دوران پیش آیا ہے۔

 9 افرادپرمشتمل ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقےکی پارکنگ میں میوزک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سےفائرنگ کی گئی۔

ہلاک ہونےوالےافرادکی لاشوں اورزخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کیاگیاہےجہاں زخمی افرادکوطبی امداد دی جا رہی ہے۔

Advertisement

 پولیس کےمطابق اب تک واضح  نہیں ہوسکاہےکہ  فائرنگ میں  کتنےافرادملوث ہیں جبکہ متاثرہ افراد ہسپانوی ہیں جن کی عمریں  20 سال کےلگ بھگ ہیں۔

شیرف آفس کےآفیسرگونزلزکاکہناہےکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت  تشویش  ناک ہے جن میں  سے  ایک  لڑکےکوسرپرگولی لگی ہےجبکہ دوموقع پرہی ہلاک ہوگئےتھے۔

شیرف کاکہناہےکہ فائرنگ میں ملوث  کچھ افرادکارمیں تھے اورکچھ  پیدل تھے،تاہم  فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ  کاسبب کیاہے۔

Advertisement

مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

امریکامیں تقریب کےدوران فائرنگ ،13 افرادزخمی

اس سےقبل رواں ماہ کےاوائل میں  امریکی شہر نیوارلینزمیں فائرنگ کےواقعےمیں 10 افرادزخمی ہوگئے  تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر