نائیجر،فوجی اڈے پردہشتگردانہ حملہ 78، اہلکارہلاک

نائیجرمیں دہشت گردوں نےفوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےافریقی ملک نائجیرمیں دہشتگردوں کی جانب سےفوجی اڈے میں حملے کئےگئےہیں جس کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےمغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں حملے میں 78 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔
صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپسوطن لوٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب نائجیریاکےصدرمحمدوبوہاری نےپڑوسی ملک میں سانحے پرمذمت کرتےہوئےاسےبہت بڑاسانحہ قراردیتےہوئےنائیجیریاکی حکومت اورجمہوریہ نائیجرکےعوام سےیکجہتی کااظہارکیا۔
خبررساں ادار کے مطابق فوری طور پر کسی گروپ یا علیحدگی پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،جبکہ اس دہشتگرادنہ حملے کونائیجر کی تاریخ کاسب سے خونریز واقعہ قرار دیاجارہاہے۔
اس سے قبل مقامی میڈیانےاس سے قبل پیر کو بھی فوجی اڈے پر حملےکی اطلاع دی ہے۔
اس کےعلاوہ مالی کی سرحد پردوفوجی ہیلی کاپٹرزکےتصادم میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئےتھے۔
اکتوبر 2017 میں،چارامریکی فوجی اورپانچ نائجیریائی فوجی مالی کی سرحدکےقریب نواحی گاؤں ٹنگو ٹونگو میں ایک حملےمیں مارےگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News