Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ایئر فورس کاپہلےغیرجوہری میزائل کاتجربہ

Now Reading:

امریکی ایئر فورس کاپہلےغیرجوہری میزائل کاتجربہ
میزائل

امریکی ایئر فورس نےبیلسٹک میزائل کاایک اورتجربہ کیاہے،تین ماہ سےبھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئرمیزائل فورس کایہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی فضائیہ نے پہلا زمین سے زمین پرمارکرنے والے درمیانی ۔رینج کے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا، جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا،میزائل روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی حکام نے اس میزائل تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے جبکہ تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔

اس سے قبل  2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Advertisement

واضح  رہے کہ اگست میں 2019 امریکانےدرمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا ، گزشتہ 31 سالوں میں امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کے کروز میزائل کا کیا جانے والا یہ پہلا تجربہ ہے۔

امریکا کےسیکریٹری دفاع مارک ایسپرنےکہا تھاکہ اگرامریکی فوج زمینی لانچ سے چلنے والے کروز میزائل کا مکمل نظام بنالیتی ہے تو اسے جلد ایشیاء میں لگایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر