Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت :حیدرآبادریپ کیس،ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

Now Reading:

بھارت :حیدرآبادریپ کیس،ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ
ریپ

بھارت میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور زندہ جلانے والے ملزم کی والدہ نےاپنے ملزم بیٹےکو  زندہ  جلانے  کا مطالبہ کیاہے۔

بھارتی میڈیا  کےمطابق  بھارتی  شہر  حیدرآباد میں  لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کواجتماعی  ذیادتی کےبعدزندہ جلادیا تھا ۔

 ملزم چنٹاکنٹاکیشولوکی ماں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اسی طرح زندہ جلایا جائے جیسے لیڈی ڈاکٹر کو زندہ جلاکر قتل کیا گیا تھا۔

ملزم کی ماں کاکہناہےکہ ’میرے بیٹے کوبھی ویسے ہی زندہ جلایاجائےجیسےمتاثرہ لڑکی جلی ہے۔

ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’کیا متاثرہ لڑکی کسی ماں کی بیٹی نہیں تھی؟ آج مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میں تصور کرسکتی ہوں کہ لڑکی کی ماں پر کیا گزری ہوگی‘۔

Advertisement

ملزم کی والدہ کی جانب سے بیٹے کو جلانے کے مطالبے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی لڑکی ریپ کےبعدنظرآتش

واضح رہےکہ  گزشتہ ہفتےحیدرآبادمیں27 سالہ ڈاکٹرپریانکاریڈی کو4ملزمان نے اجتماعی  زیادتی  کے بعد زندہ جلادیا تھا۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

لیڈی ڈاکٹر کے گینگ ریپ اورزندہ جلانےکے ہولناک واقعے پر بھارت بھرمیں احتجاج کی شدید لہرپھیل گئی ہے۔

 جس کے بعد  بھارتی پولیس نے لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار ملزمان کوگرفتاکرلیا۔ جن کی شناخت جولوشوا، جولو نوین،محمدپاشااورچنٹاکنٹاکیشولوکےنام سےہوئی ہے۔

Advertisement

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورپاشااجتماعی زیادتی کااہم ملزم ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر