مقبوضہ کشمیرمیں ایس ایم ایس سروس بحال

مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ کی بندش کے بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کر دی گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ان کمنگ ایس ایم ایس سروس تو بحال ہوگئی ہےتاہم موبائل انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج صبح سے شہری، موبائل فون پر میسج وصول کر سکیں گے۔
جبکہ ایس ایم ایس کی آؤٹ گوئنگ سروس ابھی بھی بند ہے اور کشمیری شہری اپنے موبائل سے اب بھی ایس ایم ایس نہیں بھیج سکتے ہیں۔
اس سے قبل 14 اکتوبرکوبھی مقبوضہ کشمیرمیں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی تھی جسے کچھ گھنٹوں بعد ہی واپس بند کر دیا گیا تھا جبکہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کاآج واں 129 روز ہےجبکہ وادی چنارکےکونےکونےپرانتہاپسندبھارتی فوج تعینات ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ وادی میں رابطوں کے ذرائع منقطع تھے۔
نومبرمیں بھارتی فوج نےسات کشمیریوں کوشہیدکیا،رپورٹ
لینڈ لائن ٹیلی فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنوں کی جزوی بحالی کے باوجود انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس کی آوٹ گوئنگ ا ور پری پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں۔
بھارتی فو ج کشمیرمیں عصمت دری کو بطورہتھیار استعمال کرنےلگی
انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے تاجروں ، طلباء اور صحافیوںکو شدیدمشکلات کا سامنا ہے اور اس سے معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
وادی کشمیرمیں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف کشمیری عوام سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔زیادہ تر دکانیں اورتجارتی مراکزبند ہیں جبکہ اسکولو ں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News