Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی صدر اسرائیلی پولیس پر برس پڑے

Now Reading:

فرانسیسی صدر اسرائیلی پولیس پر برس پڑے
فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدرچرچ میں صدرسےپہلےداخل ہونے پر اسرائیلی پولیس پربرس پڑے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق فرانسیسی صدر میکرون اسرائیلی پولیس پراس وقت برس پڑے جب اسرائیلی پولیس کے چند اہلکاروں نے قدیم سینٹ اینی چرچ میں صدر سے پہلے داخل ہونے کی کوشش کی۔

قدیم شہر میں واقع’’ سینٹ اینی‘‘ چرچ فرانسیسی حکومت کی ملکیت ہےاوربدھ کوصدرمیکرون کےدورہ سےپہلےہی اسرائیلی پولیس نے وہاں داخل ہونے کی کوشش کی۔

صدر میکرون  نےغصہ ہوتےہوئےاسرائیلی پولیس سےکہاکہ ’’میرے خیال میں ہربندے کو قوانین اور اصولوں کا علم ہےجو کچھ آپ میرے سامنے کر رہے ہیں مجھے نہیں پسند، باہر نکلئے۔

میکرون ان  40 سےزائدعالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو یروشلم میں ہونے والے پانچویں عالمی ہولوکاسٹ فورم میں شرکت کریں گے،ان کے علاوہ  اس اجلاس میں روسی صدرولادیمیر پیوٹن ،امریکی نائب صدرمائک پینس اوربرطانیہ کےشہزادہ چارلس شامل ہیں ۔

واضح رہےکہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہےکہ کوئی فرانسیسی صدراسرائیلی پولیس پربرساہو، اس سے پہلے بھی 1996 میں سابق فرانسیسی صدر یاک شیراک کے دورہ اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی پولیس نے یہی حرکت کی تھی، صدر شیراک نے بھی غصے ہوتے ہوئے کہا تھا ” کیا آپ لوگ چاہتے ہیں میں واپس جہاز میں چلا جاؤں اور وہاں سے فرانس چلا جاؤں”۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل کی یہ حرکت فرانس کو یہ باور کروانے کے لئے تھی کہ فلسطینی اکثریت کے اس علاقہ میں آج بھی اسرائیلی کی عمل داری قائم ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ سینٹ اینی چرچ شہر کے اس قدیم حصہ میں واقع ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حضرت مریم کی جائے پیدائش ہے، بارہویں صدی میں یہ چرچ صلیبی جنگوں کے دور میں تعمیر ہوئی اور عثمانی دور حکومت میں سلطان عبدل مجید نے خیر سگالی کے جذبہ کے تحت یہ چرچ نپولین اول کو دے دی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر