Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی،خاتون نے اپنی ہی دوست کی نازیباتصاویر اورویڈیوزبناڈالیں

Now Reading:

دبئی،خاتون نے اپنی ہی دوست کی نازیباتصاویر اورویڈیوزبناڈالیں
دبئی پولیس

دبئی  پولیس نےخاتون اوراس کےایک ساتھی کوخواتین کی نازیباتصاویربنانےپرگرفتارکرلیاہے۔

 تفصیلات کےمطابق دبئی  پولیس نےمصرسےتعلق رکھنےوالی خاتون اوراس کےساتھی کوگرفتارکرلیاہےجنہوں نے ایک منصوبہ بندی کے تحت دوخواتین کی نیم برہنہ حالت میں تصویریں اورویڈیوزبنائیں تھیں۔

 پولیس کےمطابق گرفتارکی گئی 35 سالہ غیر مُلکی خاتون کاتعلق مصر سےہےجبکہ اس کا 26 سالہ ساتھی شامی باشندہ ہے۔ دونوں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں شیف کے طور پرملازمت  کرتے  ہیں ۔

   پولیس کےمطابق دونوں ملزمان نے ریسٹورنٹ پر ایک منصوبہ تیار کیا کہ مصری خاتون کےفلیٹ پرمقیم ایک خاتون کی ایسے وقت میں تصویریں اورویڈیوز بنائی جائےجب انہوں نے کم لباس پہن رکھا ہو۔ جس کے بعد ایک روز منصوبے کے تحت مصری خاتون اپنے شامی ساتھی ملازم کو فلیٹ پرلےآئی۔

جہاں پر اُس کے ساتھ دواورغیرمُلکی خواتین بھی مقیم تھیں۔

Advertisement

دونوں ملزمان نے گھر میں ایسی جگہ پرکیمرہ چھُپادیاجہاں پردونوں خواتین اکثرکپڑے بدلاکرتی تھیں۔ اس طرح انہوں نے سازش کے ذریعے دونوں خواتین کی کم لباس میں کئی تصویریں اورویڈیوزبناڈالیں۔

تاہم کچھ عرصہ بعداتفاق سے ایک لڑکی نےمصری خاتون کےموبائل میں اپنی اورساتھی لڑکی کی نامناسب حالت میں لی گئی تصاویر دیکھیں اورمعاملےکی فوری طورپرپولیس کواطلاع کردی۔

 پولیس نےخاتون سےتفتیش کی تو اُس نےاس منصوبےمیں شامل اپنےساتھی کانام بھی ظاہرکردیا۔ پولیس نےدونوں ملزمان کوگرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیاہےجبکہ دونوں ملزمان کےدرمیان  واٹس ایپ گفتگو کاریکارڈ بھی حاصل کر لیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر