Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 15 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 15 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
افغانستان

افغانستان  میں طالبان جنگجوؤں  کے حملے میں 15  سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے  ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں   سیکیورٹی فورسز  کے مشترکہ اڈے پر طالبان جنگجوؤں نے  رات گئے حملہ کردیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے  حملے کے نتیجے میں14 فوجی اہلکار  اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا  جبکہ 8 فوجی اہلکار، 2 وفاقی پولیس اہلکار اور 5 مقامی پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ طالبان جنگجو 4 فوجی اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔

ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

Advertisement

رواں برس افغانستان میں فوجی دستے کو کم کریں گے،امریکی مشیر قومی سلامتی

یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 سے زائد پولیس اہلکار  جاں بحق ہوگئے تھے۔ حملہ صوبے کی پولیس بیس پر کیا گیا تھا جس میں پولیس کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکومت کے عہدیداروں نے کہا کہ طالبان کو اس حملے میں ممکنہ طور پر کم از کم ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی۔

مقامی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ شدت پسندوں نے پہلے بیس کے قریب چیک پوسٹ کو عبور کیا اور بظاہر وہ باآسانی بیس میں داخل ہوگئے کیونکہ ان کے مددگار پولیس اہلکار نے ان کے لیے دروازے کھول دیے تھے۔

واضح رہے کہ امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  امریکی طیارے کو، جو انٹیلی جنس مشن پر تھا، غزنی صوبے کے ضلع دہ یاک کے علاقے سادو خیل میں مار گرایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر