Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر اور ایران کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات ہیں، چینی سفیر

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر اور ایران کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات ہیں، چینی سفیر
چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاو جنگ کہتے ہیں 2020 پاک چین تعلقات و تعاون صرف سی پیک تک محدود  نہیں رہے گا بلکہ دفاع سمیت دیگر شعبووں میں آگے بڑھے گا,  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ایران پر امریکی پاببندیوں کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام نئے سال کی آمد کے حوالے سے عشائیے کا انتظام کیا گیا, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاو جنگ کا کہنا تھا 2020 ایک نئے دور کا آغاز ہےنئے برس کے آغاز میں ہم نے چین میں ایک ترقی یافتہ فلاحی ریاست کی تشکیل مکمل کی،چین اور سی پیک پر مغربی میڈیا نے بہت پروپیگنڈہ کیا, ہمیں افغانستان,  مشرق وسطی میں بھی بہت سے چلینجز کا سامنا ہےپاکستان اور چین مل کر امن و استحکام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں

سی پیک کے سارے منصوبے مکمل ہوں گے، چینی سفیر

 سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا2020 پاک چین تعلقات و تعاون صرف سی پیک تک محدود نہیں رہے گایہ تعاون سی پیک سے بڑھ کر دفاع اور دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھے گا,مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات  ناقابل قبول ہے مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یاو جنگ نے واضح کیا کہ چین کو امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی قسم کی پابندیوں   پر تحفظات ہیں, ہم ایران اور امریکہ کے باہمی مسائل کا حل سفارتی طریقہ سے تلاش کرنے کے حامی ہیں،پاکستانی خواتین کی چینی باشندوں سے شادیوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا چینی میرج ایجنسیوں کو بین الاقوامی شادیاں کرانے کی اجازت نہیں ہے ایسی غیر قانونی ایجنسیوں کے ہاتھوں ہونے والی شادیاں ہمارے قوانین کے مطابق بھی غیر قانونی ہیں اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر