Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادلب،شامی فوج کی گولہ باری،4 تُرک فوجی ہلاک

Now Reading:

ادلب،شامی فوج کی گولہ باری،4 تُرک فوجی ہلاک
شمال مغربی

شمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی حکومت کی  گولہ  باری سے ترکی کے 4 فوجی ہلاک  ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق شام کےشمال مغربی صوبہ ادلب میں  کرد باغیوں کے خلاف  آپریشن میں مصروف  شامی فوجیوں  پربشارالاسد کی فوج نےشیلنگ کردی جسکےنتیجےمیں 4  تُرک فوجی ہلاک اور 9دیگرزخمی ہوگئےہیں۔

 وزارت دفاع  نے شامی فوج کی شیلنگ میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ حملے میں زخمی ہونے والے 9 اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ترکی کی فوج نےحملے کاجواب دیتے ہوئے مذکورہ صوبےمیں “دشمن کے اہداف” کو تباہ کر دیا۔

بیان میں واضح کیاگیاہےکہ بشارحکومت کی فوج کو ترکی کے فوجی ٹھکانوں کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود بشار کی فوج نے گولہ باری کی۔

Advertisement

ادھرشامی حکومت نےموقف اختیارکیاکہ ادلب میں جنگجوؤں کےٹھکانوں پرشیلنگ کےوقت شامی فوج اس علاقےمیں ترک فوج کی موجودگی سے بے خبر تھی جب کہ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے کارروائی سے قبل خبردار نہیں کیا۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظررکھنےوالےادارےالمرصدنےاتوارکی شام کفرلوسین کی سرحدی گزرگاہ کے راستے ترکی کے 5 فوجی قافلوں کے داخل ہونے کی تصدیق کی۔ بکتربند گاڑیوں، فوجیوں کی بسوں اور فوجی ٹرکوں پر مشتمل یہ قافلے حلب اور ادلب کےدیہی علاقوں کی جانب گامزن تھے۔

دوسری جانب ترک صدرطیب اردوان نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ترک فوج نے جوابی کارروائی میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہےکہ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظررکھنےوالےادارےالمرصدکی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دوروز کے دوران شامی صدر بشار کی فوج اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان ادلب میں ہونے والی لڑائی میں فریقین کے کم از کم 157 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

المرصد نے شام کے شمال مغربی علاقوں پر شامی اورروسی فضائی حملوں میں 9 عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر