Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی،عدالت نے تعلیمی ادارےمیں برقعہ پہننےکےحق میں فیصلہ سنادیا

Now Reading:

جرمنی،عدالت نے تعلیمی ادارےمیں برقعہ پہننےکےحق میں فیصلہ سنادیا
ہیمبرگ

جرمنی کی مقامی عدالت نےتعلیمی ادارےمیں خواتین کےبرقعہ پہننےکے حق میں  فیصلہ سنادیاہے۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ  کی مقامی عدالت نے بھی خواتین کی جانب سے پردہ کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

بیلجیئم کےا خبارکےمطابق جرمنی کےشہر ہیمبرگ  کی مقامی عدالت نے ایک خاتون کی درخواست پران کےحق میں فیصلہ سنایا۔

رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ کی عدالت نےاپنے فیصلےمیں کہاہےکہ اسکول میں چہرےکاپردہ کرنےپرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

مذکورہ عدالت کےفیصلےسےقبل ہیمبرگ کےایک اسکول نے ایک 16 سالہ لڑکی پرحجاب کرنےپرجرمانہ عائد کردیا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے حجاب کرنے والی 16 سالہ لڑکی کی والدہ کو سخت تنبیہہ کی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کو حجاب کرنے سے روکیں اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ نے لڑکی پر 500 یورو یعنی تقریبا 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کردیا تھا۔

حجاب کرنے والی لڑکی نےاسکول انتظامیہ کےفیصلے کےبعد نےعدالت سے رجوع کیاتھا۔

عدالت نےاپنےمختصرفیصلے میں بتایا کہ اسکول میں حجاب کرنے پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی اور یہ کہ ہرکسی کوغیرمشروط طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے۔

عدالت کی جانب سے حجاب کرنے والی لڑکی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مقامی سیاستدانوں میں بھی غصے کی لہر دیکھی گئی اور ہیمبرگ سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسکول میں ہر کسی کو ایک جیسے حق حاصل ہونے چاہیے۔

سینیٹرٹائیزرابے کے مطابق اسکول میں ہر کوئی چہرے کے پردے کے بغیر ہوتا ہے اور وہاں پر ہر کسی کو یکساں حقوق کے ساتھ ہر چیز سیکھنے کا حق حاصل ہے، اس لیے وہاں پر کسی کا چہرہ دوسرے سے چھپا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر نے واضح کیا کہ اسکول اور تعلیم کا کسی کے مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں تاہم وہاں اسکول میں ہر کسی کو ایک دوسرے کے چہرے دیکھنے کا حق حاصل ہے۔

Advertisement

جرمنی کےزیادہ ترافراداورسیاستدانوں کاخیال ہے کہ اپنا جسم مکمل طور پر ڈھانپنے والی خواتین یا چہرے پر پردہ کرنے والی خواتین شدت پسند ہوتی ہیں اس لیےایسےلباس اور عمل کی ممانعت ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر