Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کا رام مندر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

Now Reading:

مودی کا رام مندر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان
رام مندر

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں بتایا  ہے کہ انہوں نے بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک ٹرسٹ ‘شری رام جنم بھومی تیریتھا شیترا’ بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمان میں کہا ہے کہ ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک ایسا ٹرسٹ تشکیل دیا گیا ہے جو آزادانہ طور پر تعمیراتی کام کی نگرانی کرےگا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر سے متعلق اپنے تاریخی فیصلے میں مرکزی حکومت کو مندر کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ بنانے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا تھا جو نو فروی کو ختم ہورہا تھا۔

بابری مسجد کیس،بھارتی سپریم کورٹ کامسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کاحکم

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے کرنے کاحکم دیا تھا اور مرکزی حکومت کو رام مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گنگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا،پانچ رکنی بنچ میں مسلمان جج ایس عبدالنذیر بھی شامل تھے۔

کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کاکہناہے کہ کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ متفقہ تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ہندو ایودھیا کو رام کی جنم بھومی جب کہ مسلمان اس جگہ کو بابری مسجد کہتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت کے لیے مناسب نہیں کہ وہ مذہب پر بات کرے، عبادت گاہوں کے مقام سے متعلق ایکٹ تمام مذہبی کمیونٹیز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کاکہناہےبادی النظرمیں جو شوہد ملے ان سےیہی پتاچلتا ہے کہ مسجد کی جگہ پر رام کی جنم بھومی تھی اوربابری مسجد کے نیچے اسلامی تعمیرات نہیں تھیں، بابری مسجد کوخالی پلاٹ پر تعمیر نہیں ہندو اسٹرکچر پرتعمیر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر