Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلیفورنیا،بس میں فائرنگ 1خاتون ہلاک،5زخمی

Now Reading:

کیلیفورنیا،بس میں فائرنگ 1خاتون ہلاک،5زخمی
کیلیفورنیا

 کیلیفورنیا میں بس میں فائرنگ کےنتیجےمیں خاتون ہلاک  جبکہ 5 افرادزخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیامیں بس میں فائرنگ کےنتیجےمیں51 سالہ  خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کےمطابق بس لاس اینجلس سےسان فرانسسکو جارہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے میں  بس  ڈرائیورمحفوظ رہا۔

 کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ برائن پیننگ کاکہناہےکہ فائرنگ کےوقت بس ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہیرو کہلانےکا مستحق ہے۔

برائن پیننگ کے مطابق ڈرائیور نے فوری 911 پر اطلاع دی اور بس گیس اسٹیشن پر کھڑی کرکے حملہ آور سے پستول چھین کر اسے بس سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

Advertisement

میڈیارپورٹ کےمطابق مشتبہ حملہ آورکی شناخت 33  سالہ انتھونی  ڈیونٹ کےنام سے ہوئی ہے۔ملزم میری لینڈ کےدارالحکومت کیپٹل ہائٹس کارہنےوالاہے  ۔

واقعےکےبعد پولیس نےحملہ آورکوحراست میں لےلیاہےپولیس کاکہنا ہے کہ اب تک ملزم لاس  اینجلس سےبس میں سوارہواتھاتاہم  اب تک  یہ واضح  نہیں ہوسکاہےکہ وہ کہاں سےتعلق رکھتاہے۔

حکام کےمطابق فائرنگ کا محرک اب تک سامنےنہیں آیاہےتاہم پولیس چیف کاکہناہےکہ واقعہ  دہشتگردی  کاشاخسانہ نہیں لگتا۔

 دوسری جانب بس کمپنی کی جانب سے بھی واقعےپرافسوس کااظہارکیاہےتاہم مزید کسی قسم کی معلومات فراہم کرنےسےگریزکیا  گیاہے ۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں  بھی فائرنگ  کا واقعہ   پیش  آیا  ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں   2 طلبہ ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

 میڈیارپورٹس کےمطابق فائرنگ اے اینڈ ایم یونیورسٹی کےہاسٹل میں پیش آیاہے  ۔ یونیورسٹی میں تمام کلاسز منسوخ کر دی گئی ہیں اور پولیس نے طلبہ اوراساتذہ کو کمروں میں چھپ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں کیلیفورنیا میں ہی میلے کےدوران مسلح شخص نےاندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افرادہلاک  اوردرجن سےزائدزخمی ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر