
سعودیہ عرب میں مسجدالحرام اورمسجدِنبوی ﷺ کو ایک روزبعدنمازکےلئے کھول دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مسجدالحرام اورمسجد نبوی کو جراثیم کش اسپرے کےبعدنمازکےلیے کھول دیاہےتاہم عمرہ کرنے والوں اورمسجدنبوی کی زیارت پرآنےوالوں کے لیے پابندی برقرارہے۔
سعودی عرب میں کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھول دی گئی، دونوں مساجد نمازِ فجرسےایک گھنٹےقبل کھولی گئی ۔
واضح رہےکہ جمعرات کونمازعشاء کےبعد صفائی کے لیےمکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اورمدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ بندکردی گئی تھی تاہم پہلی منزل پر طواف جاری رہا۔
سعودی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کامقصد مقدس مساجد میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکناہے۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں اب تک پانچ افراد میں کوروناکی تشخیص ہوچکی ہےاوراس کے پیشِ نظرغیرملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر عمرہ کرنےپرپابندی عائد ہے۔
چین میں کوروناوائرس سےمزید 30 افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ دنیا بھرمیں موذی مرض سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 سے بھی زائد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں مزید 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق اور 143 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار 552 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News