اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ نے بھارت کوتیسری یادداشت ارسال کر دی۔
یادداشت میں اقوام متحدہ نے کہا کہ 5اگست کے بعد سےاقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے۔بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ بھارتی فورسزکی جانب سےماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کےواقعات پرگہری تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت تشویش ہے۔
اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ کشمیریوں کےقتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News