بھارتی گلوکارکا پاکستانی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے رابطہ
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے...
بھارت میں 5منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 15افرادزخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ریاست مہاراشٹرا کےضلع رائےگادمیں 5منزلہ عمارت گرگئی، عمارت میں مزیددبےافرادکونکالنےکےلیےریسکیوآپریشن جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ میں 15افرا دزخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتٓل منتقل کردیا گیا ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں سو سال پرانی رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہن اتھا کہ عمارت گرنے کا واقعہ منگل کی دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور اس کے اندر دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں تاہم ٹیموں کو جائے حادثہ پر تنگ گلیوں اور ممبئی میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث پانی بھرے ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News