Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وباء کے وار ایک بار پھر تیز ہونے لگے

Now Reading:

عالمی وباء کے وار ایک بار پھر تیز ہونے لگے
situation become worst in the world dua to Corona

کورونا کے وار ایک بار پھر تیز ہونے لگے ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں اموات دس لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے اور مریضوں کی تعداد تین کروڑ چونتیس لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں جس کے باعث مزید ستر ہزار کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اکسٹھ لاکھ اور اموات چھیانوے ہزار سے بڑھ گئی۔

امریکا میں وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔ اکیس سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے، امریکا میں مریضوں کی تعداد تہتر لاکھ اورہلاکتیں دو لاکھ نو ہزار بڑھ گئی ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کیسز میں کمی کے بعد ایک سو آٹھ دن سے لگے طویل لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ممبر ممالک کے ساتھ کورونا ویکسین کی تیزی سے تیاری کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، اس معاہدے کے بعد عالمی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کے جلد دستیابی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر