
فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو نے اپنے ٹائٹل پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایک خاکہ شائع کیا ہے، جس کے خلاف انقرہ حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترک صدر اردوان کے ایک ترجمان نے چارلی ایبدو پر ’ثقافتی نسل پرستی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ اس خاکے کی اشاعت سے گزشتہ ہفتے سے فرانسیسی صدر میکرون اور ترک صدر اردوان کے مابین پایا جانے والا تنازعہ بھی شدید تر ہو گیا ہے۔
ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس خاکے کی اشاعت اس امر کا ثبوت ہے کہ فرانسیسی صدر ایمونوئل میکرون کے ’مسلم مخالف‘ ایجنڈے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
چارلی ایبدو کے نئے شمارے کے ٹائٹل پر شائع کردہ اس خاکے میں صدر اردوان کو ایک ٹی شرٹ اور زیر جامے میں دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News