Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بھارتی دارالحکومت پر زہریلی اسموگ کا راج

Now Reading:

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بھارتی دارالحکومت پر زہریلی اسموگ کا راج

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر درجہ حرارت اور ہوا کی رفتار میں کمی اور آس پاس کے علاقوں میں فصلوں کے فضلے کو جلانے میں اضافے کی وجہ سے زہریلے اسموگ کا کہرچھا گیا ہے۔

وفاقی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اسموگ کے سبب حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)500 کے اسکیل پر 461 ہے۔

آلودگی کی اس سطح کا مطلب ہے کہ نہ صرف بیماریوں میں مبتلا افراد اس سے شدید متاثر ہوں گے بلکہ صحت مند لوگوں کے متاثر ہونے کا بھی بہت زیادہ خطرہ موجود ہے۔

زہریلے پی ایم 2.5  ذرات کا ارتکاز اوسطاً 329 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہوا ہے جبکہ  24 گھنٹے کی مدت میں زہریلے پی ایم 2.5   ذرات  60 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر ہوا میں محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

پی ایم 2.5 اتنے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں کہ خون کے دھارے میں داخل ہو کر پھیپھڑوں میں گہرائی تک سفر کرسکتے ہیں  جو کہ پھیپھڑوں کے کینسر سمیت سانس کی شدید بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر