Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور فلسطین میں 5 سال کے بعد اقتصادی امور پر بات چیت کا آغاز

Now Reading:

امریکا اور فلسطین میں 5 سال کے بعد اقتصادی امور پر بات چیت کا آغاز

امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا فلسطین اکنامک ڈائیلاگ (یو ایس پی ای ڈی) پانچ برس بعد پھر سے شروع ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ورچوئل میٹنگ میں شرکاء نے امریکی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی بحالی کی اہمیت کو تسلیم کیا اور تعاون کو وسعت دینے اور اسے مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے۔

امریکی مذاکراتی وفد میں ’’نیئر ایسٹرن افیئرز‘‘ وزارت کی نائب وزیر خارجہ یائل لیمپرٹ سمیت امریکا کے متعدد سینئر سفارتی اور تجارتی اہلکار شامل تھے۔ بات چیت کے دوران لیمپرٹ نے فلسطینی حکام کو بتایا کہ بائیڈن حکومت فلسطینی علاقوں کے لیے آزادی، سلامتی اور خوشحالی چاہتی ہے۔

یائل لیمپرٹ کا کہنا تھا کہ فلسطینی معیشت کی ترقی ہمارے سیاسی مقاصد کو بھی آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

امریکا اور فلسطین کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ امریکا فلسطین اکنامک ڈائیلاگ (یو ایس پی ای ڈی) کی آخری میٹنگ 2016 میں صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہوئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ فلسطین کے حوالے سے اسرائیل کی سخت پالیسیوں کی حامی تھی اور اسی دور میں امریکا نے اسرائیل کی ایما پر تیل ابیب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا متنازعہ فیصلہ کیا تھا۔

امریکا کے یروشلم میں واقع سفارت خانے میں فلسطینی امور کا دفتر بھی ہے مگر فلسطینی اتھارٹی نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے ردعمل میں واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی شکل میں عوامی عدم تعاون کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر