Advertisement
Advertisement
Advertisement

بپن راوت کی جگہ نئے جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Now Reading:

بپن راوت کی جگہ نئے جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئی دہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد جنرل ایم ایم نراونے نے ان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل ایم ایم نراونے کو جنرل بپن راوت کی جگہ نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں یہ عہدہ تینوں سروسز چیفس میں سے سب سے زیادہ سینئر ہونے کی بنا پر دیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف کمیٹی کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی تھی جس میں 8 دسمبر کو جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 اہلکاروں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکر پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران جنرل نراونے نے رائل سعودی فورسز کے کمانڈر فہد بن عبداللہ ال مطیر سے ٹیلی فون پر بات کی جبکہ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس رابطے میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس حادثے میں بچ جانے والے کپٹن ورون سنگھ بھی بدھ کے روز بنگلور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں چیئرمین آف دی چیفس اسٹاف کمیٹی کے طور پر ملنے والا چارج تین سروس چیفس پر مشتمل ہے جبکہ چیف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ بنائے جانے سے قبل چیف آف اسٹاف تینوں فورسز کے سربراہان میں سے سب سے زیادہ سینئر کو بنایا جاتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر