Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون کا معاہدہ، چین کی کڑی تنقید

Now Reading:

آسٹریلیا اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون کا معاہدہ، چین کی کڑی تنقید

آسٹریلیا اور جاپان کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ آج طے پا گیا ہے جسے خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے تناظر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جاپان اور آسٹریلیا دفاعی حوالے سے دو اتحادیوں کے طور پر ایک دوسرے کے مزید قریب آ گئے ہیں۔

خطے میں زیادہ اثر و رسوخ اور طاقت سے متعلق چینی خواہشات کے پس منظر میں ہونے والے اِس دو طرفہ معاہدے پر جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ایک ورچوئل ملاقات کے دوران دستخط کر دیے۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ اِس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین عسکری شعبے میں تعاون میں اضافہ اور مشترکہ فوجی مشقیں آسان ہو جائیں گی، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جاپان قدرتی آفات کے خلاف بھی باہمی تعاون کر سکیں گے۔

Advertisement

آسٹریلوی وزیراعظم موریسن نے جاپان کو ایشیائی خطے میں اپنا سب سے قریب ترین اسٹریٹیجک شراکت دار قرار دیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے دفاعی معاہدے کو بڑی اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلقات دیگر ممالک سے سلامتی کے معاملات میں تعاون کے حوالے سے مثالی حیثیت کے طور پر دیکھے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے حکومتی سربراہان نے 2007ء کے آسٹریلیا جاپان دفاعی تعاون معاہدے کے مشترکہ اعلامیے کی بھی جلد از جلد تجدید پر اتفاق کیا ہے تاکہ باہمی تعلقات کی سمت واضح کی جا سکے۔

آسٹریلیا چین کے حوالے سے تائیوان پر بڑھتے دباؤ، خطے میں گشت اور تجارتی تنازعات کے تناظر میں اپنی تشویش پر امریکا، برطانیہ، جاپان اور بھارت سے دفاعی تعلقات کو مضبوط بناتا آرہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چین کی طرف سے اس دفاعی معاہدے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ تائیوان پر چین کے دعوے کے حق میں اپنے عزمِ مصمم کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
روسی صدر نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا
سابق وزیر کو بیوی کے قتل کے جرم میں 24 سال کی سزا
ایمریٹس ایئر لائن کے منافع میں ریکارڈ اضافہ، ملازمین کی موجیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر