Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے ہیلی کاپٹر واپس کرو، افغان طالبان کا پڑوسی ممالک سے مطالبہ

Now Reading:

ہمارے ہیلی کاپٹر واپس کرو، افغان طالبان کا پڑوسی ممالک سے مطالبہ

افغانستان کی طالبان حکومت نے پڑوسی ممالک سے اپنے ہیلی کاپٹر واپس مانگ لیے۔

افغانستان کی طالبان عبوری حکومت نے اُزبکستان اور تاجکستان کو منتقل کیے گئے ہیلی کاپٹروں کی واپسی کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت کے نائب ترجمان امام اللہ سمن غنی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سابق حکومت نے ازبکستان اور تاجکستان کو 40 سے زائد ہیلی کاپٹر منتقل کیے تھے۔

افغانستان کی سابق ​​حکومت کے پاس 164 سے زائد ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے بہت سے امریکا نےعطیے میں دیے تھے۔

Advertisement

مذکورہ ممالک کے حکام سے ہیلی کاپٹروں کی واپسی کے لیے بات چیت شروع ہونے کا اعلان کرنے والے نائب ترجمان طالبان سمن غنی کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر کب واپس کیے جائیں گے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی واپسی کی درخواستیں اس سے قبل ازبکستان اور تاجکستان کی حکومتوں کو بھیجی جا چکی ہیں اور وہاں سے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔

15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سابق حکومتی ارکان نے بہت سے ہیلی کاپٹر پڑوسی ممالک کو منتقل کر دیے تھے۔

اس کے علاوہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان فضائیہ کے درجنوں پائلٹ بھی ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

طالبان انتظامیہ کو پائلٹوں کی شدید کمی کا سامنا ہے اور وہ کئی بار بیرون ملک فرار ہوجانے والے پائلٹس کی واپسی کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر