Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع یورپ میں ہزاروں جانیں نگل سکتا ہے، برطانوی وزیر کا انتباہ

Now Reading:

یوکرائن تنازع یورپ میں ہزاروں جانیں نگل سکتا ہے، برطانوی وزیر کا انتباہ

برطانوی مسلح افواج کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اقوامِ عالم یوکرائن پر روسی جارحیت کو نظرانداز نہیں کرسکتی کیونکہ یوکرائن تنازع یورپ میں ممکنہ طور پر ہزاروں زندگیاں نگل سکتا ہے۔

برطانوی مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کو تنبیہہ دی کہ وہ یوکرائن کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم سے باز آ جائے ورنہ یہ تنازع یورپ میں ہزاروں اموات کا سبب بن جائے گا۔

برطانوی مسلح افواج کے وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ برطانوی اور روسی افواج آمنے سامنے آجائیں، برطانیہ ہلکے اینٹی ٹینک میزائل پہلے ہی یوکرائن بھیج چکا ہے۔

برطانوی مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی کے مطابق روسی حکام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کی صورت میں بہت خون ریزی ہوگی جو باقی دنیا نظرانداز نہیں کرے گی۔

Advertisement

برطانوی مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے مزید کہا کہ اب تک معاملے کے حل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کیے جا چکے ہیں۔

برطانوی مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازع حل کر لیا جائے گا کیونکہ روسی حکومت نے بھی اِس حقیقت کو سمجھ لیا ہے کہ جنگ چھڑی تو ہزاروں افراد اِس کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ روس اپنی سلامتی کے لیے امریکا اور اُس کے مغربی اتحادیوں سے نیٹو کی مشرقی یورپ میں پیش قدمی روکنے کی ضمانتوں کا خواہش مند ہے مگر امریکا اور نیٹو مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی ختم کرنے سے انکاری ہیں۔

اِس صورتحال میں روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کا دباؤ بڑھایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا اور اس کے مغربی اتحادی آئے روز روس کو جوابی کارروائی اور اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر