Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں اومیکرون کیسز کا نیا ریکارڈ، برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

فرانس میں اومیکرون کیسز کا نیا ریکارڈ، برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

یورپ بھر میں اومیکرون وائرس کی روز بروز بڑھتی دہشت نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

فرانس میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز نے برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانسیسی ہیلتھ اتھارٹی کے آج بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 6 سو 86 تک پہنچ گئی ہے جو اب تک کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اِس صورتحال میں فرانس یورپ کا اومیکرون ویریئنٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے جبکہ یورپ بھر میں اومیکرون نے تباہی مچا دی ہے۔

گزشتہ ہفتے فرانس میں نئے کورونا کیسز کی کُل تعداد 1 لاکھ 60 ہزار تھی جو پچھلے 4 دنوں میں 2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

Advertisement

فرانس کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وبا کے آغاز سے اب تک فرانس 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ کرنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن چکا ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت اولیویئر ویرن نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ کورونا کی شدید لہر ہم پر حملہ آور ہو چکی ہے لیکن ہم اپنے حواس بحال رکھیں گے۔

فرانسیسی قانون سازوں نے کورونا وائرس کے روز افزوں بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی مقامات میں داخلے سے قبل زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کے قانون کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

اگر یہ قانون عمل میں آگیا تو پھر فرانس میں موجود ہر شخص کے لیے کورونا ویکسین شدہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ منفی پی سی آر رپورٹ یا کورونا وائرس سے صحتیابی کا ثبوت کافی نہیں ہوگا۔

اِس نئے قانون کو لانے کا مقصد فرانس کے 50 لاکھ سے زائد غیر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین لگانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر