Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا، برفانی طوفان سے معمولات بدستور متاثر، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

Now Reading:

امریکا، برفانی طوفان سے معمولات بدستور متاثر، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق برفانی طوفان ’’نار ایسٹر‘‘ ملک کے شمال مشرقی حصے سے گزر رہا ہے۔

امریکا بھر میں گزشتہ روز بارش اور برفباری کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

امریکی ریاست الباما کو طوفان کا سامنا رہا جہاں کچھ علاقوں میں برف کی تہیں بھی جم گئیں۔

برفانی طوفان کے باعث مسافروں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ مختلف ایئر لائنز کی جانب سے نو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

شمالی نیو انگلینڈ کے کچھ حصوں میں مزید شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج بھی بدلتی موسمی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر 12 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

امریکا میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ طوفان میں کمی آنے تک سفر سے گریز کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔

امریکی ریاستوں کے کئی شہروں میں بچے اور بڑے برفباری سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے۔

Advertisement

برف باری کے باعث ریاست میسوری میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔

ریاست انڈیانا میں برف باری سے کئی حادثات پیش آئے ہیں۔ ریاست نیو میکسیکو میں بیشتر سرکاری دفاتر میں کام کاج معطل کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک کے وسیع علاقے میں شدید برف باری جاری رہے گی اور ملک کی بعض جنوبی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ بھی ہے۔

مغربی الباما میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر رسل ویڈن نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز دیہی علاقے میں برفانی طوفان سے ایک شخص اور خاتون ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔

Advertisement

نیو یارک کی گورنر کیتھی ہولک نے شہریوں سے طوفان کے تھمنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ آج اُنہوں نے ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر