Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج

Now Reading:

کویت میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج

کویت  میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


کویت  میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔

Advertisement

مظاہرین نے  بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج  کے دوران  پلے کارڈز اٹھا رکھے  تھے جن پر مسکان کی تصاویر  بنی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ آٹھ فروری کو  بھارتی ریاست کرناٹک  میں ایک باحجاب مسلمان طالبہ کو انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے کی جانب سے ہراساں کیے جانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالبہ جیسے ہی  پی ای ایس کالج پہنچتی ہے تو وہاں موجود انتہا پسند ہندو اس کے قریب آکر اسے ہراساں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کرناٹک کے بعد پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبات پر تعلیم کے دروازے بند

نہتی اور تنہا طالبہ بلا خوف و خطر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کرکے اپنے راستے پر چلتی رہتی ہے۔وہاں موجود کچھ کالج اساتذہ اس طالبہ کو انتہا پسندوں سے بچاکر فوری طور پر کالج کے اندر جانے کا کہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ  بھارت میں باحجاب طالبات کے ساتھ ہراسانی  اور امتیازی سلوک کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب  کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے دو کالجز میں باحجاب  طالبات کو کالج میں داخلے سے روکا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر