Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی ایئرلائن کا عالمی آپریشن منسوخ، ماسٹر اور ویزا کارڈ سروس بھی معطل

Now Reading:

روسی ایئرلائن کا عالمی آپریشن منسوخ، ماسٹر اور ویزا کارڈ سروس بھی معطل

روس کی قومی ایئر لائن ایرو فلوٹ نے 8 مارچ سے اپنی تقریباً تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ایرو فلوٹ ایئر لائن نے کہا ہے کہ صرف پڑوسی ملک بیلا روس کے لیے تمام راستے کھلے رہیں گے اور پروازیں بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہیں گی۔

یوکرین پر حملے کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس کی ایئر لائن انڈسٹری پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس سے ایروفلوٹ اور دیگر روسی ایئر لائنز کا معمول کے مطابق کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے 30 ممالک روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور تمام روسی ایئر لائنز پر اِن ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Advertisement

مالدوا، یوکرین اور بیلا روس کے کچھ حصوں میں بھی ایئر اسپیس بند ہے۔

جوابی کارروائی کے طور پر روس نے بھی 37 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کا یہ اقدام مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کا جواب ہے۔

دوسری جانب مالی ادائیگی کی عالمی کمپنیوں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں اپنے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں ویزا کمپنی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں وہ روس کے ساتھ لین دین کو مکمل طور پر منقطع کر دیں گے جس کے نتیجے میں روس میں جاری کیے گئے کارڈز بیرون ملک کام نہیں کریں گے اور نہ ہی دیگر ممالک میں جاری کیے کارڈ روس میں کام کریں گے۔

Advertisement

مالی ادائیگی کی عالمی کمپنیوں نے یہ فیصلہ یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کی اپیل پر کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے اِن کمپنیوں سے روس کے ساتھ لین دین منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی
آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی
کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر