Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام سا نظر آنے والا اونٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

Now Reading:

عام سا نظر آنے والا اونٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

ریاض: رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے پہلے سعودی عرب میں ایک اونٹ کی اتنی بولی لگائی گئی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

سعودی عرب کے اس انوکھے اونٹ کی نیلامی کے دوران 70 لاکھ سعودی ریال (14 کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار 462) کی بولی لگائی گئی، یہ سعودی عرب میں اب تک کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک ہے اس اونٹ کے لئے سرعام نیلامی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

نیلامی کے دوران کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بولی لگانے والا شخص روایتی لباس میں مجمع کے درمیان مائیکروفون پکڑے ہوئے نیلامی کی بولی لگارہا ہے۔

اونٹ کی شروعاتی بولی 5 ملین سعودی ریال (10 کروڑ 16 لاکھ 48 ہزار 880 روپے) لگائی گئی۔

اونٹ کے لئے زیادہ بولی 7 ملین سعودی ریال کی لگائی گئی جس پر اسے نیلام کردیا گیا۔

سعودی عرب کے سب سے مہنگے اونٹ کی خاصیت کیا ہے؟

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ کو دھاتی دیوار کے اندر رکھا گیا ہے اور اسے روایتی لباس پہن کر نیلامی میں شریک لوگوں کے ہجوم نے گھیر رکھا ہے۔

 نیلام ہونے والا اونٹ انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے، یہ اونٹ اپنی منفرد خوبصورتی اور انفرادیت کی وجہ سے مشہور ہے، اس طرح کے اونٹ کم ہی نظر آتے ہیں۔

ریگستانی علاقے والے سعودی عرب اور اونٹوں کے درمیان کافی پرانہ رشتہ رہا ہے۔

 اونٹ سعودی عرب کے لوگوں کی تہذیب کا حصہ ہے، یہ صدیوں سے سعودی کے لوگوں کی زندگی میں شامل رہے ہیں اور انہیں ’ریگستان کا جہاز‘ کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر