Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی؛ ماحول کی بہتری کے لیے یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

Now Reading:

ابوظہبی؛ ماحول کی بہتری کے لیے یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی
ابوظہبی؛ ماحول کی بہتری کے لیے یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

ابوظہبی؛ ماحول کی بہتری کے لیے یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ابوظہبی میں یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی ماحولیاتی اتھارٹی نے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسٹائرو فورم کے مادے سے تیار کردہ پلیٹیں، کپ، بوتلیں اور کھانا رکھنے کے ڈبو کے استعمال پر بھی 2024 تک مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک عوامی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا جس میں ان اشیاء کے استعمال سے متعلق نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی مصنوعات پرانحصارکم کرنے کے لیے تجارتی اداروں اورمارکیٹوں کی انتظامیہ کو بھی آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔

اس آگاہی مہم کے تحت تجارتی اداروں کو انتباہی نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے جبکہ انتباہی نوٹس کے اجراء کی مہم بڑی سپرمارکیٹوں سے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں مرحلہ وار دیگر دکانداروں کو بھی اس بارے میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز جنہیں استعمال کے بعد درست طریقے سے تلف نہیں کیا جاتا وہ سمندری اور زمینی ماحول کی خرابی کا بڑا سبب ہوتے ہیں۔

تاہم پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی جگہ متعدد باراستعمال ہونے والے تھیلے متعارف کرائے جائیں گے جو ماحول دوست ہوتے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاپنگ بیگز درست طریقے سے تلف نہ کیے جانے کی وجہ سے ہرسال 10 لاکھ سے زائد سمندری پرندے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق امارات میں شاپنگ بیگز کے استعمال کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ سالانہ 11 ارب شاپنگ بیگز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر