Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

متنازع سمندری علاقے میں اسرائیل کیجانب سے گیس ڈرلنگ جارحیت ہوگی، لبنان

Now Reading:

متنازع سمندری علاقے میں اسرائیل کیجانب سے گیس ڈرلنگ جارحیت ہوگی، لبنان

لبنان نے اسرائیل کے ساتھ ملحقہ سرحد پر ایک متنازع سمندری علاقے میں اسرائیل کی جانب سے قدرتی گیس نکالنے کے لیے بحری جہاز بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام جارحانہ ہے اور وہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے باز رہے۔

لبنانی صدر مشیل عون نے برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم کمپنی انرجیئن کے بحری جہاز کی آمد کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحد پر واقع متنازع سمندری علاقے سے گیس نکالنے کے عمل کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔ صدر میشل عون کے مطابق جنوبی سمندری حدود سے متعلق لبنان اور اسرائیل کے مابین مذاکرات جاری ہیں اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے اس علاقے میں کسی بھی قسم کی سرگرمی جارحیت ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا دعوٰی ہے کہ جس سمندری علاقے میں بحری جہاز کو بھیجا گیا ہے وہ متنازع نہیں ہے بلکہ اُس کے معاشی زون کا حصہ ہے۔ اسرائیلی حکومت نے لبنانی صدر کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ اسرائیل کی وزیر توانائی کارین ایلاحرار نے برطانوی بحری جہاز کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ جہاز جلد از جلد سمندری ذخیرے سے قدرتی گیس نکالنے کا کام شروع کر دے گا۔

Advertisement

لبنان کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر مشیل عون نے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے ہمراہ اسرائیل کے بحری جہاز کے متنازع سمندری علاقے میں داخلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے اور اس کے علاوہ لبنانی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے کر درست معلومات اکٹھی کرے۔

یاد رہے کہ امریکا نے 2000ء میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے بلاواسطہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر