Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ اور چین کے درمیان بڑی بیٹھک، کیا برف پگھلنے والی ہے؟

Now Reading:

امریکہ اور چین کے درمیان بڑی بیٹھک، کیا برف پگھلنے والی ہے؟
امریکہ اور چین کے درمیان بڑی بیٹھک، کیا برف پگھلنے والی ہے؟

امریکی وزیر دفاع کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جب کہ اس ملاقات کو کشیدگی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کے شہر سیئم ریئپ میں رواں سال جون کے بعد وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چینی ہم منصب وی فینگے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سربراہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب کہ چین نے ردعمل میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنگی مشقیں شروع کردیں تھیں۔

Advertisement

تاہم اس حوالے سے امریکہ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کے مقاصد نہیں لیکن چند روز بعد ہی کئی امریکی عہدیداروں نے تائیوان کے دورے کیے جس میں کانگریس کا نمائندہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کا ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پر اتفاق

چینی تحفظات کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کی ایک چین پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور تائیوان کے ساتھ غیر رسمی، دفاعی تعلقات بھی اس کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بالی میں گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات کی تھی جو تین گھنٹے تک جاری رہی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ چین پڑوسی ملک تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ تائیوان خود کو خود مختار ملک قرار دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر