کیلی فورنیا: گھر میں فائرنگ، شیر خوار بچے اور ماں سمیت چھ افراد ہلاک
کیلی فورنیا میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں شیر خوار بچے اور ماں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کی ٹولیئر کاؤنٹی میں واقع ایک گھر کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک چھ ماہ کے بچے اور اس کی نو عمر ماں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں: امریکہ، فلاڈیلفیا کے ایک بار میں فائرنگ، ہلاکت کی متضاد اطلاعات
ٹولیئر کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے شیرف مائیک بوڈریو نے اس واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا تعلق گینگ اور منشیات کے گروہ سے ہوسکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ دو افراد نے پیر کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب گھر پر حملہ کیا اور متعدد گولیاں چلائیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
شیرف کا کہنا تھا کہ یہ ساری صورتحال افسوسناک ہے۔یہاں ایک 17 سالہ ماں اور اس کے چھ ماہ کے بچے کے سر میں گولی لگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
