Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکیوں کیلئے ناشتے میں انڈے کھانامشکل ہو گیا؟ کیوں ، جانئیے

Now Reading:

امریکیوں کیلئے ناشتے میں انڈے کھانامشکل ہو گیا؟ کیوں ، جانئیے
امریکیوں

امریکیوں کیلئے ناشتے میں انڈے کھانامشکل ہو گیا؟ کیوں ، جانئیے

سُپر فوڈ میں شمار کیے جانے والے انڈے کو ایک مکمل غذا قرار دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اسے صبح ناشتے میں کھایا جا تاہے۔

لیکن امریکیوں کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ وہ اب انڈے کھانے کیلئے ترس رہے ہیں ، جس کی اہم وجہ مہنگائی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

امریکا میں 1980 میں بیورو آف لیبر ڈیٹا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ 12 انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گائے کے گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکا میں زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے جنوری میں بڑے گریڈ اے انڈوں کے ایک درجن کی قیمت ریکارڈ 4.82 ڈالر (1278 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک سال پہلے 2 ڈالر سے بھی کم تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انڈے کھانے سے کن خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

دوسری طرف امریکا میں ایک پاؤنڈ بیف کی قیمت 4.64 ڈالر ہے جو گزشتہ برس 5.12 ڈالر تھی۔

واضح رہےکہ پچھلے ایک سال کے دوران انڈوں کی قیمت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب امریکی انھیں میکسیکو کی سرحد کے پار اسمگل کرنے کا سہارا لے رہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر