Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی یونیورسٹیز میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج

Now Reading:

برطانوی یونیورسٹیز میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج
کشمیر

برطانوی یونیورسٹیز میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج

برطانوی یونیورسٹیز  میں  بھی مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج سنائی دینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار منعقد ہوا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 لندن سکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت 7 برطانوی تنظیموں کی طر ف سے مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم اور آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی۔

سیمینار سے بھارت ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوآرڈی نیٹر چیری برڈ، اور دیگر شرکاء  نے  خطاب کیا۔

Advertisement

چیر برڈ نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے۔ مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلہ گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

صدرایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے۔  عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر