Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Now Reading:

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کویت

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز، نرسوں اورتکنیکی ماہرین کی نئی کھیپ موسم گرما کے اختتام سے پہلے کویت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبی عملہ کویت کی وزارت صحت کے زیرانتظام کام کرے گا کیوں کہ پاکستانی طبی عملے نے مشکل ترین حالات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،انہوں نے کورونا بحران کے دوران نمایاں کردار ادا کیا۔

ملک محمد فاروق نے کہا کہ ہم نے کویتی نجی شعبے کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ جلد ہی نجی اسپتالوں میں بھی پاکستانی طبی ٹیموں کو کام کرنے کے لیے لایا جائے، ہمارے پاس مختلف شعبوں میں بہت سے ہنرمند کارکن ہیں، ہم کویت کی خدمت کرنے اورنئی نسلوں کو کویت میں کام کرنے اورکویت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی تاجروں اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے داخلے کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کار میں نرمی کی امید کر رہے ہیں تاکہ کویتی اورپاکستانی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

Advertisement

ملک محمد فاروق نے کہا کہ کویت مختلف قومیتوں کے تارکین وطن کارکنوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور پرصحت، روزگار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خوراک اور تحفظ میں تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر